چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 7:03 صبح

جہلم//*ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی نگرانی میں موٹروے پولیس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بریفنگ سیشن*

*ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی نگرانی میں موٹروے پولیس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بریفنگ سیشن*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ 2 جہلم کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں ایک اہم بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کا مقصد موٹروے پر محفوظ سفر، ٹریفک قوانین کی آگاہی اور حادثات سے بچاؤ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔اس خصوصی سیشن کا انعقاد ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی کاوشوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے نہ صرف موٹروے پولیس کو مدعو کیا بلکہ سیشن کے کامیاب انعقاد میں بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔ بریفنگ کے دوران انسپیکٹر مشاہد حسن نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ٹریفک قوانین، سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اور روڈ سیفٹی سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا۔موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے اگاہی بینرز اویزاں کیے گئے۔روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست رکھی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو موٹروے پولیس کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔شرکا نے اس بریفنگ سیشن کو ایک مثبت قدم قرار دیا جو کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی شعور میں اضافے کی جانب ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں