چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 12:49 صبح

دینہ// مریم نواز ہیلتھ کلینک دینہ میں مسائل ھی مسائل ، سینئر ڈاکٹر چھٹی پر چلے گئے ۔ عوام کو مشیر صحت جنرل ر اظہر کیانی سے امیدیں وابستہ ۔ رپورٹ ، پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار )ضلع جہلم کے شہریوں کی اخری امید مشیر صحت جنرل اظہر کیانی ہیں شہریان ضلع جہلم ان ایام میں رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم زیر بحث ہیں رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی او پی ڈی تحصیل ہیڈ کواٹر کے برابر ہے میڈیسن رورل ہیلتھ سینٹر کی حیثیت سے دی جاتی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد تحصیل ہیڈ کواٹر کے برابر ہے ڈاکٹر ہارون تین ماہ کی چھٹی پر ہیں تا حال ان کی جگہ پر کوئی ڈاکٹر نہیں ایا جس کی وجہ سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ انتظامی حوالے سے منفی طریقے سے یاد کیا جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری ڈاکٹر لگایا جائے نیز مناسب میڈیسن کا انتظام کیا جائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم راولپنڈی ڈویژن میں ممتاز مقام رکھتا ہے اس کی ضروریات بجٹ کے مطابق مہیا کرنا ازحد ضروری ہے مشاہدے میں ایا ہے کہ چند کنسلٹنٹ ڈاکٹرز سول ہسپتال میں موجود نہیں جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں مشیر صحت جنرل اظہر سے عوام نے اپیل کی کہ وہ اپنے آبائی ضلع کا خصوصی خیال رکھتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ضروریات پوری کرنے کا حکم دیں تحصیل سرائے عالمگیر کے عوام بھی یہاں علاج کرواتے ہیں بلا شبہ یہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پر نہ صرف مالی لحاظ سے بوجھ ہے بلکہ انتظامی مسئلہ بعض اوقات بن جاتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں