چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 18, 2026 1:43 صبح

تعلیمات ِ محمد الرسول اللہ ﷺ کے ساتھ کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوں تو خلوص کے ساتھ عمل کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔اور ایسے لوگوں کو ہی عالم ِ ربانی کہا جاتا ہے۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// بہترین تبلیغ عملی تبلیغ ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان علم صرف جاننے کا نام نہیں ہے بلکہ اُس جاننے پرخلوص کے ساتھ عمل کرنے کا نا م ہے۔تعلیمات ِ محمد الرسول اللہ ﷺ کے ساتھ کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوں تو خلوص کے ساتھ عمل کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔اور ایسے لوگوں کو ہی عالم ِ ربانی کہا جاتا ہے۔اسے ہی تصدیق بالقلب کہا گیا ہے۔جو لوگ نسل در نسل غلام تھے جب بعثت محمد الرسول اللہ ﷺ سے ایمان نصیب ہوا پھر چاہے کوئی گردن کاٹ دے یا آگ میں جلا دے کوئی ان کا ایمان کمزور نہیں کر سکا کیونکہ ان کا ایمان نہاں خانہ دل تک رسائی کر چکا تھا۔انہیں تصدیق بالقلب بھی اس درجہ کا نصیب ہوا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی یہ وہ لوگ تھے جنہیں براہ راست کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اعتمادالی الرسول ﷺ کا نام دین ہے۔ نزول قرآن کی واحد گواہ آپ ﷺ کی ذات اقدس ہے۔باقی ساری مخلوق کو جو اللہ کا کلام نصیب ہوا واحد ذات محمد الرسول اللہ ﷺ کی ہے جہاں سے نصیب ہوا۔اس ماننے میں آپﷺ کا امتی ہونے میں پھر کس درجے کا صدق درکار ہے؟کس درجہ کا یقین چاہیے؟ہم نے تو اللہ کی ذات کو بھی آپ ﷺ کے ارشادات سے جانا اور پہچانا،ہم نے قرآن کریم یہ اللہ کی کتاب ہے آپ ﷺ کے ارشاد پر مانا۔دین کیا ہے؟ اعتماد الرسول ﷺ کا نام دین ہے۔اور یہ اعتماد بھی اس بحر سے نصیب ہوتا ہے جو بحر قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے جاری ہے۔ہم اس دنیا میں زندہ باد اور مردہ باد میں مصروف ہیں یہی وقت ہے اپنے اللہ سے وہ صدق مانگیں جو ایمان کے اس درجہ پر لے جائے کہ میں ہر وقت اپنے اللہ کے روبرو ہوں۔ آج دین میں آمیزش کی جاتی ہے اپنی پسند کے مطابق دین بیان کیا جاتا ہے۔ کیا یہ جچتا ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کی بات سنائیں اور اس میں ہماری اپنی پسند کا دخل ہو؟ اللہ کریم ہمیں معاف فرمائیں اور صحیح شعور عطا فرمائیں۔استقامت فی الدین اور خلوص دل عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین