چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 5:01 صبح

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع جہلم میں تاریخ رقم کر دی گئی، جب پہلی بار ضلع کونسل ہال میں "نشانِ جہلم ایوارڈ” کی شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع جہلم میں تاریخ رقم کر دی گئی، جب پہلی بار ضلع کونسل ہال میں "نشانِ جہلم ایوارڈ” کی شاندار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیرِ صحت پنجاب، میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی تھے، جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کی۔تقریب کا آغاز ملی جوش و جذبے سے ہوا، جہاں مختلف سنگرز نے خوبصورت نغمے اور ملی ترانے پیش کیے اور حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔ ممتاز شاعر ایڈوکیٹ عبدالحفیظ نے اپنے وطن سے محبت میں ڈوبے ہوئے دلکش اشعار سنائے، جنہوں نے ماحول کو اور بھی جذباتی اور پُرعزم بنا دیا۔مہمانِ خصوصی اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے اپنے خطاب میں اس تقریب کو جہلم کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایوارڈز نہ صرف مقامی ہیروز کی خدمات کو سراہتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو بھی حوصلہ اور عزم فراہم کرتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشن کی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کا ثمر ہے۔اس شاندار تقریب کے انعقاد کا سہرا جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے بانی سرپرست محمد غیاث بلبن، صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور جنرل سیکرٹری سید عدیل احمد کے سر جاتا ہے، جن کی محنت اور عزم نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ایونٹ کی کامیابی میں جن شخصیات نے کلیدی کردار ادا کیا، ان میں حاجی ملک محمد اقبال اعوان، عمر مشتاق برگٹ، حاجی راجہ اظہر محمود، ڈاکٹر کوثر ناہید، سجاد احمد، چوہدری محمد ارشد، شیخ وحید، سیف ریاض، ڈاکٹر محمد اسد مرزا، توصیف بیگ، محمد عثمان غنی اور پروفیسر سہیل احمد شامل ہیں۔آخر میں منتظمین نے تمام شرکاء اور معاونین کو "نشانِ جہلم ایوارڈ” کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ روایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ جہلم کے باصلاحیت اور خدمت گزار افراد کو ان کا حق ملتا رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔