
جہلم (نعیم احمد بھٹی) سی سی ٹی وی کیمروں میں نہ آنے والی گاڑی کے مالکان کا سراغ لگا لیا گیا ضلع جہلم میں کئی گاڑیاں بغیر نمبر کے رواں دواں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کی ناقص کارکردگی کی مثال سول لائن روڈ پر نو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ڈرائیور سے ٹریفک اہلکار اویس نے ڈرائیور سے کاغذات مانگے تو ڈرائیور حمزہ نے بدتمیزی شروع کر دی اور گاڑی ٹریفک اہلکار پر چڑھا دی اہلکار تو بچ گیا لیکن بغیر نمبر کے چلنے والی کلٹس گاڑی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا یہ گاڑی کتنے عرصے سے بغیر نمبر کے چل رہی ہے محکمے کے لیے ایک سوالیہ نشان بھی ہے ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق گاڑی مون بیوٹی پارلر کے مالک کی نکلی پولیس نے ڈرائیور حمزہ پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سول لائن روڈ پر بغیر نمبر کے کھڑی کلٹس گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار اویس کو گاڑی تلے کچلنے کی بھرپور کوشش کی خوش قسمتی سے ٹریفک اہلکار چھلانگ لگا کر بچ گیا ٹریفک پولیس اہلکار کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے بغیر نمبر کے نو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ڈرائیور سے کاغذات مانگنے کی شائید غلطی کر دی تھی ڈرائیور کاغذات مانگنے پر آگ بگولہ ہوگیا اور ٹریفک اہلکار کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اسی دوران جب ٹریفک اہلکار گاڑی کے آگے کھڑا تھا ڈرائیور نے گاڑی اس پر چڑھانے کی کوشش کی ٹریفک اہلکار چھلانگ لگا کر ایک طرف ہوگیا اور خوش قسمتی سے بچ گیا ڈرائیور حمزہ گاڑی کو بھگا لے گیا لیکن وہ ایک سوال بھی چھوڑ گیا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس کی کارکردگی کیا ہے یہ گاڑی بغیر نمبر کے کس طرح چلتی رہی کسی نے اس کو کبھی چیک کرنے کی کوشش بھی نہیں کی یہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ پولیس کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے جب اس سلسلے میں ٹریفک انسپکٹر ماجد سے بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ مون بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی بغیر نمبر کے کلٹس گاڑی نو پارکنگ میں کھڑی تھی جس پر ہمارے اہلکار نے ڈرائیور سے کاغذات چیک کرنے کے لیے مانگے تو وہ آگ بگولہ ہو کر لڑنے پر اتر آیا جس کے بعد گاڑی جس کو حمزہ نامی ڈرائیور چلا رہا تھا اس نے پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی ہم نے اس گاڑی کا سراغ لگایا تو یہ مون بیوٹی پارلر کے مالک کی نکلی اور ڈرائیور اس کا بیٹا تھا ہم نے جب مون بیوٹی پارلر کے مالک سے بات کی تو وہ بھی دھمکیوں پر اتر آیا اور کہنے لگا جاؤ تم نے جو کرنا ہے کر لو ٹریفک پولیس اہلکار اویس نے تھانہ پولیس میں درخواست دی جس پر تھانہ سول لائن نے ڈرائیور حمزہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی کروا لی ہے



















