چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 6:53 صبح

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار ) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر *خضر حیات خان* اور مینیجر *محمد سہیل* کی زیرِ نگرانی *صنعت زار، جہلم* میں شو روم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر *خضر حیات خان* اور مینیجر *محمد سہیل* کی زیرِ نگرانی *صنعت زار، جہلم* میں شو روم کا باقاعدہ افتتاح *ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، محترمہ ثانیہ صافی* نے کیا۔تقریب میں *چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نازیہ شہزادی، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر میمونہ انجم، سپورٹس آفیسر محمد طارق، سیکرٹری جم خانہ محمد ندیم* اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں اس تقریب کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ صنعت زار میں اس پروگرام کا بنیادی مقصد، حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے تحت، خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر خود مختار اور مضبوط بنانا ہے۔شو روم میں سلائی شدہ ملبوسات، کشیدہ کاری کے نمونے، طلبہ کی تیار کردہ تصاویر، گھریلو ضروریات کی اشیاء اور خصوصاً بیکری مصنوعات رکھی گئی ہیں۔خواتین یہاں سے مختلف ہنر سیکھ کر نہ صرف شو روم میں کام کا آغاز کر سکتی ہیں بلکہ گھریلو سطح پر بھی باعزت ذریعہ آمدن شروع کر سکتی ہیں۔*ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء* کی جانب سے نئے قائم شدہ اس شو روم میں *نان فارمل اسکولوں* کے طلبہ و طالبات کے لیے یونیفارم کی سلائی کا پہلا آرڈر بھی دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے سول سوسائٹی اور حاضرین سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں بچیوں کو ہنر مند اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اس عمل میں بھرپور کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں