
ڈاکٹر سہیل اعجاز سول ہسپتال جہلم کی کاوشیں ۔ گاڑیوں کو پارک کرنے کے لیے ہسپتال کے اندر جگہ مختص کر لی
پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپوٹ کے مطابق ۔ڈاکٹر سہیل اعجاز سول ہسپتال جہلم کو بہتر سے بہترین بنانے میں مصروف ہیں پارکنگ ایریا کے متعلق جب ان کو خیال آیا تو انہوں نے فوری طور پر ہسپتال کے ایک طرف وہ جگہ مختص کر لی ہے کہ یہاں پر گاڑیاں وغیرہ کو پارک کیا جائے گا اور یہ رقبہ اتنا وسیع ہوگا کہ کسی قسم کی گاڑی کو پارک کرنے کے لیے کوہی مسلہ نا ہوگا اس سے ہسپتال کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔۔۔۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز ایم ایس سول ہسپتال جہلم نے بتایا ہے کہ مذکورہ پارکنگ ایریا درس کے لیے بھی مختص ہوگا اور لوگوں کے آرام کے لیے بھی اس جگہ کو مختص کر دیا گیا ہے ۔۔۔لوگوں کو اپنی گاڑی کھڑی کرنے کے سلسلے میں سہولت میسر ہوگی یہ کہنا بےجاں نا ہوگا کہ اس طرح کے پارکنگ ایریا صرف اسلام اباد میں میسر ہیں سیاسی سماجی زعماء جہلم نے ڈاکٹر سہیل اعجاز کی کاوشوں کی تعریف کی ہے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسی جذبے کے تحت ہسپتال کی بہتری کے لیے کام کرتے رہینگے ۔۔۔



















