چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 2:19 شام

جہلم//جن پرائیویٹ ہسپتالوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ڈی سیل کر دیا جائے.ڈپٹی کمشنر جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو ہدایت کر دی

جہلم//جن پرائیویٹ ہسپتالوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ڈی سیل کر دیا جائے.ڈپٹی کمشنر جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو ہدایت کر دی

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈپٹی کمشنر جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو ہدایت کر دی ہے کہ جن پرائیویٹ ہسپتالوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ڈی سیل کر دیا جائے دو روز قبل اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ہمراہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر دینہ اور ڈرگ انسپیکٹر چند پرائیویٹ ہسپتالوں کی وزٹ کرنے کے بعد سیل کر دیا تھا میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے صدر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ کی قیادت میں متاثرین پرائیویٹ ہسپتال دینہ کے وفد نے ڈی سی جہلم سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا انہوں نے اظہار کیا ڈی سی جہلم نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ قانون کے مطابق ریلیف دے دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم نے اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو ہدایت کی کہ سر دست پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈی سیل کر دیا جائے ڈی سی جہلم نے جو اپنے دفتر سے لیٹر بنام اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو لکھا ہے اس میں واضح ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز مستقبل میں احتیاط کریں گے انتظامیہ کو شکایت کا موقع نہیں دینگے نیز ڈپٹی کمشنر نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو انتظامیہ اس سے بھی سخت قدم اٹھائے گی پرائیویٹ ہسپتال دینہ کے کھل جانے سے یقینا اب تحصیل دینہ کے لوگ بہتر طریقے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں