چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 11, 2026 3:16 صبح

روہتاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے نکاسی آب درست نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر کھڑا رہنے سے سڑک بھی ٹوٹ گئی ہیوی ٹریفک گزرنے سے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے اہل علاقہ بھی ازیت کا شکار,

جہلم (نعیم احمد بھٹی) روہتاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے نکاسی آب درست نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر کھڑا رہنے سے سڑک بھی ٹوٹ گئی ہیوی ٹریفک گزرنے سے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے اہل علاقہ بھی ازیت کا شکار سیاسی گھرانے بھی خاموش اس علاقہ میں مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے کی رہائش بھی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کریں کہ ان کے علاقے کی سڑک کی نئی تعمیر کی جائے جبکہ اس وقت وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی حکومت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی نکاسی آب کا انتظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پانی زیادہ تر سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس سے سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ اس سڑک پر اکثر ہیوی ٹریفک کا گزر بھی رہتا ہے تحریک انصاف کے دور میں کچھ سال پہلے اس سڑک کی نئی تعمیر کی گئی تھی لیکن اس سڑک میں انتہائی گھٹیا اور ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ نئی سڑک جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں نون لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی رہائش بھی ہے جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی اس وقت حکومت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اگر یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر کی بات کریں تو یہ سڑک جلد بن سکتی ہے ہمیں یہاں سے گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ مٹی اور دھول سے مزید مشکلات بڑھ جاتی ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ روہتاس روڈ کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اس سڑک کی جلد از جلد نئی تعمیر کی جائے

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں