چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 12:59 شام

دینہ//گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کھوکھا دینہ میں ایسٹیم ماڈل نمائش ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ عطیہ حمید کی خصوصی شرکت*

*گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کھوکھا دینہ میں ایسٹیم ماڈل نمائش ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ عطیہ حمید کی خصوصی شرکت*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کھوکھا دینہ میں ایسٹیم(STEAM) ماڈل نمائش کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کلاسز کی طالبات نے اپنے سائنسی، فنی اور تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔ننھی طالبات کے خیالات، مشاہدے اور مہارت نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا۔نمائش میں ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ محترمہ عطیہ حمید اور ڈپٹی ڈی ای او دینہ محترمہ نبیلہ نے خصوصی شرکت کی۔معزز مہمانوں نے طالبات کے ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسٹیم سرگرمیاں طالبات میں سائنسی شعور، اعتماد اور عملی علم کو پروان چڑھاتی ہیں۔ہیڈ مسٹرس اور اسکول اسٹاف کی بہترین انتظامی کارکردگی، رہنمائی اور محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔طالبات کے چہروں پر اعتماد، ہاتھوں میں ہنر اور سوچ میں جدّت نے ثابت کیا کہ اگر بچوں کو مواقع اور حوصلہ دیا جائے تو وہ اپنی کامیابیوں کے نئے باب رقم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کھوکھا دینہ کی یہ نمائش مستقبل کے روشن پاکستان کی امید ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں