جہلم (نعیم احمد بھٹی) تھانہ صدر پولیس کا طالب علم پر سرعام

وحشیانہ تشدد تھپڑ گھونسوں کی بارش بال تک کھینچنے گئے وڈیو منظر عام پر آنے سے شہریوں میں غم و غصہ کی لہر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسے محافظ ہیں جو سرعام ہی طالب علم پر تشدد کرتے نظر آتے ہیں آئی جی پنجاب اس کا فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر پولیس نے طالب علم پر وحشیانہ تشدد کر ڈالا تشدد کی وڈیو منظر عام پر آنے سے شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی وڈیو میں طالب علم پر پانچ سے چھ پولیس اہلکاروں نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جبکہ بال تک کھینچے گئے دھکے دیے گئے کیا یہی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے شہری پھٹ پڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس بھی بے لگام ہوتی جا رہی ہے کوئی قانون اور قاعدہ نہیں کیا یہ ہمارے محافظ ہیں کہ ایک نہتے طالب علم پر سرعام تشدد کرتے نظر آ رہے ہیں کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسا ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس نے کوئی جرم کیا بھی ہے تو اس کا یہ طریقہ نہیں کہ اس کی عزت کو سرعام پامال کیا جائے شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے سرعام ایک طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا



















