چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 1:52 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) محکمہ سوشل ویلفیئر کا اقدام: تحصیل دینہ میں 70 معذور افراد کو امدادی آلات تقسیم کئے جائیں گے۔

جہلم (نعیم احمد بھٹی) محکمہ سوشل ویلفیئر کا اقدام: تحصیل دینہ میں 70 معذور افراد کو امدادی آلات جلد تقسیم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع جہلم نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحصیل دینہ میں 70 معذور افراد کو امدادی آلات تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم، خضر خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان امدادی آلات میں ویل چیئرز، آلات سماعت اور سفید چھڑی شامل ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خضر خان نے مزید بتایا کہ ضلع جہلم میں اب تک مجموعی طور پر 192 افراد کو مختلف اقسام کے امدادی آلات کامیابی سے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے معذور افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہےاسی طرح ضلع جہلم میں 10 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ معذور افراد کے لیے امدادی آلات کی تقسیم کے عمل کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت جاری کی کہ مستحق معذور افراد کو جلد از جلد ہمت کارڈ بھی فراہم کیے جائیں تاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ دیگر سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں