چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 1:52 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سرکاری آٹا کیوں نہیں رکھا تمھارا چالان ہوگا انتظامیہ نے سرکاری آٹا نہ رکھنے والے دکانداروں کو جرمانے کرنا شروع کر دئیے۔سرکاری آٹا کوئی خریدتا ہی نہیں ۔ دکاندار

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سرکاری آٹا کیوں نہیں رکھا تمھارا چالان ہوگا انتظامیہ نے سرکاری آٹا نہ رکھنے والے دکانداروں کو جرمانے کرنا شروع کر دیے دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا کوئی خریدتا ہی نہیں ہم کیسے رکھیں ہمیں بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے جب شہریوں سے سرکاری آٹے کے متعلق پوچھا گیا کہ آپ کیوں نہیں خریدتے تو ان کا کہنا تھا کہ ناقص آٹا ہوتا ہے جس کے کھانے سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے اور روٹی بھی سوکھی پکتی ہے حکومت ہمیں اگر سستا آٹا فراہم کرتی ہے تو اس کی کوالٹی بھی اچھی بنائے ہمیں چھان بورا کھلایا جا رہا ہے انتظامیہ اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتی تفصیلات کے مطابق سستا آٹا یعنی کہ سرکاری آٹا کیوں نہیں رکھا تمھارا چالان ہوگا انتظامیہ نے مجسٹریٹس کے زریعے سرکار کا آٹا نہ رکھنے والوں کو جرمانے کرنا شروع کر دیے اس سلسلے میں جب دکانداروں سے یہ پوچھا گیا کہ سرکار کا آٹا آپ کیوں نہیں رکھتے تو ان کا کہنا تھا کہ کوئی خریدتا ہی نہیں ہم کیسے آٹا رکھیں جو بھی یہ آٹا لے جاتا ہے وہ ہمیں واپسی پر شکایت بھی کرتا ہے انتظامیہ فلور ملز کو پابند بنائے کہ وہ اچھی کوالٹی کا آٹا دیں اس سلسلے میں جب شہریوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا گھٹیا کوالٹی کا آٹا ہم کیسے لیں اس آٹے سے اکثر پیٹ خراب ہوجاتا ہے سرخی مائل آٹے میں چھان بورا زیادہ ہوتا ہے روٹی بھی جلد سوکھ جاتی ہے حکومت اگر غریبوں کو آٹا سستا دیتی ہے تو اس کی کوالٹی بھی اچھی رکھے کیا یہ آٹا حکومتی وزراء خود بھی کھانا پسند کریں گے شہریوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور حکومت فلور ملز کو پکڑیں جو ایسا آٹا مارکیٹ میں دے رہے ہیں دکانداروں نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اتنے بھاری جرمانوں سے بچائیں اور سستے آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنائیں تاکہ ہم سستا آٹا بھی اپنی دکانوں پر رکھیں تاکہ شہری اس کو خرید سکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں