چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 3:58 شام

جہلم//صوبے بھر کی طرح جہلم میں بھی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات جاری، دینہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

جہلم سے پروفیسر خورشید ڈار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق صوبے بھر کی طرح جہلم میں بھی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کی جانب سے دینہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 85 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور ڈویژنل سوشل ویلفیئر کے محمد شاہد رانا نے خصوصی شرکت کی۔جہلم کی معروف سماجی شخصیت ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا بھی تقریب کی رونق بنے۔ان کی سماجی خدمات کو اعزاز دیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر نے انہیں شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر عبدالغفور چوہان اور محمد عمر بٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا کی خدمات کو سراہتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب میں مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے خصوصی افراد کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔تقریب میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی سہولت کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کر چکی ہے، جبکہ وہیل چیئرز کی فراہمی کے ساتھ ’ہمت کارڈ‘ کے اجرا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خضر حیات خان کی خدمات کو بھی پروگرام میں سراہا گیا۔شاندار تقریب کے انعقاد میں چوہدری محبوب صدر انجمن تاجراں اور چوہدری راحیل ایڈوکیٹ کا خصوصی تعاون بھی قابل ذکر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں