چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 11:10 صبح

دینہ: 5 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی سبزی منڈی والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مین سیورج پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے پانی بھی سڑک کے اوپر جمع ،، ااہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار

دینہ(سہیل انجم قریشی)دینہ 5 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی سبزی منڈی والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،رات کو سبزی منڈی روڈ پر ڈمپروں کا رش لگ جاتا ہے جس وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ رہی ہے سیورج پائپ لائن آئے روز لیک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے، ااہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ گزشتہ سال دینہ سبزی منڈی روڈ جو کہ پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ سے بنائی گئی تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے مین سیورج پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے پانی بھی سڑک کے اوپر جمع ہو جاتا ہے پائپ لائن اور سڑک پر گڑھے پڑنے کی مین وجہ رات 11 بجے کے بعد سبزی منڈی روڈ پہ ڈمپروں کی امد و رفت ہے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی منڈی روڈ پر جو غیر قانونی ڈمپروں کی امد و رفت ہے ان کو روکا جائے کیونکہ اس روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی تھی تو پھر کس کی آشیرآباد سے دوبارہ رات کے وقت ہیوی گاڑیوں کا گزر اس سڑک سے ہو رہا ہے انکوائری کروا کر ایسے کرپٹ عناصر کو بھی سزا دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں