چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 5:33 شام

کھیوڑہ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں تیز رفتاری کا المناک انجام، تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گیا زاہد نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کھیوڑہ( راشد خان سے)کھیوڑہ میں تیز رفتاری کا المناک انجام، تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گیا زاہد نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیاگورنمنٹ ہائی اسکول کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشہ میں خوفناک تصادم، محلہ سلطانیہ میں صفِ ماتم تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے سامنے پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثے نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا۔ تیز رفتاری اور لمحاتی لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ آمنے سامنے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زاہد ولد محمد افسر، سکنہ محلہ سلطانیہ، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی۔مرحوم زاید اپنے والدین کا واحد سہارا، بہن بھائیوں کی امید اور اہلِ خانہ کی خوشیوں کا مرکز تھا۔ اس کی ناگہانی موت سے محلہ سلطانیہ سمیت پورا کھیوڑہ غم کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ شہریوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سامنے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ آئندہ قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں