چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:06 شام

جہلم//گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں مستحق طلبہ و طالبات میں نئے شوز تقسیم ، تقریب کی مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ تھیں ۔

*الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں مستحق طلبہ و طالبات میں نئے شوز تقسیم ، مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی*

جہلم(پروفیسر خورشید علی)تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں مستحق طلبہ و طالبات میں نئے شوز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی تھیں۔ڈی ای او ایلیمنٹری عطیہ حمید نے مختلف سکولز کے مستحق طلبہ و طالبات کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں مخیر حضرات کی جانب سے تعاون کو سراہا گیا جن میں پروفیسر خورشید علی(سینئر جرنلسٹ)، ریٹائرڈ ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ، ڈسٹرکٹ نیوز رپورٹر ظہیر عباس اور اے ای او امون مرزا شامل ہیں۔منتظمین کی جانب سے طلبہ و طالبات کی عزتِ نفس کو مدنظر رکھتے ہوئے فوٹو سیشن نہیں کیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب اور محکمہ سکول ایجوکیشن مستحق اور نادار طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ ان کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے مخیر حضرات کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت تعلیم دوست سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں