چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 5:32 شام

دینہ//پروفیسر خورشید علی ڈار//کوڑا کرکٹ اور کباڑ پھینکنے کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے دینہ بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کباڑ خانے سیل کر دیئے

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق: ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد نے دینہ بائی پاس پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 کباڑ خانے سیل کر دیے۔ یہ کارروائی جی ٹی روڈ اور مین بائی پاس پر کوڑا کرکٹ اور کباڑ پھینکنے کے خلاف کی گئی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر معائنہ کے دوران پایا کہ کباڑ خانے کے مالکان مین روڈ پر سامان پھیلا کر تجاوزات اور گندگی کا سبب بن رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراہوں پر گندگی پھیلانے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ تمام مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا کباڑ مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور صفائی ستھرائی کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں