چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:07 شام

جہلم//گائنی وارڈ کی انچارج لیڈی ڈاکٹر سویرا بخاری گائنی کالوجسٹ کی کارگزاری سردست اطمینان بخش،انہوں نے آپریشن کیے اللہ کا کرم ہے کہ 100 فیصد کامیاب ثابت ہوئے،رپورٹ،پروفیسر خورشید ڈار

لیڈی ڈاکٹر سویرا بخاری گائنی کالوجسٹ جب سے گائنی وارڈ کی انچارج بنی ہیں آللہ کے خصوصی کرم سے نیز ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز کی کاوشوں سے کافی بہتری آچکی ہے اس وارڈ میں جتنی بھی لیڈی ڈاکٹرز گائنی کالوجسٹ کام کرتی ہیں مجموعی طور پر ان کی کارگزاری سردست اطمینان بخش ہے لیکن ریکارڈ کی روشنی میں جو بہت وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں پر مایہ ناز لیڈی ڈاکٹر سویرا بخاری گائنی کالوجسٹ وجود رکھتی ہیں اور بڑی دلیری کے ساتھ جو انتہائی پچیدہ قسم کے ڈیلیوری کیس ہوتے ہیں وہ اپنے طور پر ان کو معمولی تصور کر کے ان کو وہ ڈیل کرتی ہیں۔۔شروع سے لے کر اج تک جتنے بھی انہوں نے اپریشن کیے ہیں۔یہ اللہ کا کرم ہے کہ 100 فیصد کامیاب ثابت ہوئے ہیں مریضوں کے ساتھ انتہائی مشفقانہ انداز میں ملنا بچے کی صحت کے متعلق ماں کو خوبصورت انداز میں ہدایات جاری کرنا مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا شیوہ ہے ان کو کام سے اس قدر لگن ہے کہ وہ جب سے گائنی وارڈ کی انچارج بنی ہیں اج تک ریکارڈ کی روشنی میں کبھی بھی تاخیر سے گائنی وارڈ میں نہیں ائی اور نا ہی قبل از وقت انہوں نے وارڈ کو چھوڑا ہے اس حوالے سے سول ہسپتال کے تمام کنسلٹنٹس مزید برآں ایم ایس جہلم ان کی کارگزاری سے نہ صرف مطمئین ہیں بلکہ دعاگو ہیں کہ لیڈی ڈاکٹر سویرا بخاری گائنی کالوجسٹ جس جذبے کے تحت عوام الناس کی خدمت کر رہی ہیں توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت کام کرتی رہینگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں