چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 4:05 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام الیکٹرو بس چلنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آج الیکٹرک بسوں کا افتتاح وزیر مواصلات نے کر دیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام الیکٹرو بس چلنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آج الیکٹرک بسوں کا افتتاح وزیر مواصلات نے کر دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرو بسیں چلنے سے ہمیں سستا اور آرام دہ سفر کرنے کو ملے گا اور چنگ چی رکشہ والوں سے نجات ملے گی جنہوں نے کرائے بھی بہت زیادہ رکھے ہوئے تھے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق بالآخر الیکٹرک بسوں کا افتتاح ہو ہی گیا جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گزشتہ روز وزیر مواصلات نے اس کا افتتاح کر دیا اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کے چلنے سے ہمیں سستا اور آرام دہ سفر کرنے کو ملے گا اور خاص کر اس موسم سرما میں سردی سے محفوظ سفر بھی ملے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے جہلم کے شہریوں کے لیے ایک اچھا اقدام کیا اور سستی سواری فراہم کی چنگ چی رکشہ والوں کی اب اجارہ داری بھی ختم ہوگی جو کرائے بھی بہت زیادہ لیتے تھے شہریوں نے خصوصی طور پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی کاوش کو بھی سراہا شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا جہلم کے شہریوں کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں