
فائل فوٹو
جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم شہر اور گردونواح میں گلے سڑے ناقص مضر صحت پھلوں کے جوس کا دھندہ عروج پر مضر صحت پھلوں کے جوس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں گلے سڑے ناقص مضر صحت پھلوں کے جوس کا دھندہ عروج پر مضر صحت پھلوں کے جوس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ سروے کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں زیادہ تر دوکاندار و ریڑھی جوس مافیا فروٹ منڈی سے گلے سڑے ناقص مضر صحت پھلوں کو کثیر تعداد میں نہایت ہی کم قیمت میں خرید کر اپنے غیر قانونی سٹورز میں محفوظ جگہ پر رکھ لیتے ہیں اور وہاں سے ان گلے سڑے مضر صحت پھلوں کو کاٹ کر اپنے فریزرز میں محفوظ کر لیتے ہیں جبکہ بعد ازاں ان کا جوس بنا کر فروخت کر کے خوب دولت کمانے میں مصروف عمل ہیں اور اس طرح سے ان گلے سڑے ناقص مضر پھلوں کے جوس فروخت کرنے والوں سے شہری پریشان جبکہ انتظامیہ خاموش ہے کوئی سرکاری اہلکار ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ان جوس سے شہری کئی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کہاں ہے انتظامیہ کہاں ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گلے سڑے ناقص مضر صحت پھلوں کے جوس فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی والوں کو متحرک کیا جائے



















