چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 6:05 شام

دینہ:ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں،۔سینیئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس سے خصوصی گفتگو

جہلم:ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے واضح احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے پولیس کی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔سینیئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او سرمد الیاس نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، تاہم عوام سے خوش اخلاقی، شائستگی اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پیش آنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ دینہ کے تمام افسران و اہلکاروں کو عوام دوست پولیسنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ شہری بلا خوف و خطر پولیس سے تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور علاقے میں قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں