چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 5:30 شام

دینہ (راشدہ کیانی) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلعی دفتر آبادی بہبود جہلم کی جانب سے ورلڈ بینک کے تعاون سے ماڈرن بازار میں ایک شاندار "تعلیمی خاندانی منصوبہ بندی میلہ کا انعقاد

دینہ (راشدہ کیانی) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلعی دفتر آبادی بہبود جہلم کی جانب سے ورلڈ بینک کے تعاون سے ماڈرن بازار میں ایک شاندار "تعلیمی خاندانی منصوبہ بندی میلہ” منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد عوام الناس میں زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی فلاح و بہبود کے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔ میلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جو عوامی دلچسپی اور اس پروگرام کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ میلے کو دلچسپ بنانے کے لیے مختلف تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھیں، جن میں صحت مند ماں اور بچے کا مقابلہ، کوئز، ٹیبلو، اور روایتی کھیل جیسے رسہ کشی شامل تھے۔ اس کے علاوہ دستکاری، جیولری اور روایتی کھانوں کے اسٹالز نے میلے کو ایک خوبصورت ثقافتی رنگ دیا، جہاں شرکاء اور بچوں میں تحائف اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی جانب سے اس قسم کے معلوماتی پروگراموں کے انعقاد کو سراہا گیا ہے تاکہ ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور ڈاکٹر جواد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حسن خالد وڑائچ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایسے پروگراموں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو صحت اور خاندانی بہبود کے متعلق بہترین آگاہی فراہم کی جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحت مند مائیں ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضامن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں