چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 3:56 شام

جہلم(نعیم احمد بھٹی) ایم ایس کو معطل کرنے کے بعد بھی ڈی ایچ کیو اسپتال کے برے حالات نئے ایم ایس کو سلامی ڈی ایچ کیو کے لیبر وارڈ کے عملے نے بے حسی کی انتہا کردی۔زچگی کے درد کی شکایت لے کر آنے والی مریضہ کو پیناڈول کی گولی لکھ کر گھر بھیج دیا

جہلم(نعیم احمد بھٹی) ایم ایس کو معطل کرنے کے بعد بھی ڈی ایچ کیو اسپتال کے برے حالات نئے ایم ایس کو سلامی ڈی ایچ کیو کے لیبر وارڈ کے عملے نے بے حسی کی انتہا کردی گزشتہ رات زچگی کے درد کی شکایت لے کر آنے والی مریضہ کو پیناڈول کی گولی لکھ کر گھر بھیج دیا گیا۔گھر پہنچنے سے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ڈی ایچ کیو میں گائنی وارڈ کے عملے کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے گائنی وارڈ کے برے حالات ایم ایس کو معطل کرنے کے بعد بھی حالات جوں کے توں نئے ایم ایس کو سلامی ڈھوک فردوس کی رہائشی خاتون زچگی کی مریضہ شدید درد ہونے پر چیک اپ کروانے گئی تو وہاں پر موجود لیڈی سٹاف نے پینا ڈول لکھ کر گھر بھیج دیا گھر پہنچنے سے قبل ہی نزدیکی کسی گھر میں لے گئے تو خاتون نے بچی کو جنم دے دیا اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے گائنی وارڈ میں ہمیں ڈانٹا گیا اور کہا کہ ہمارا ٹائم کیوں ضائع کرتے ہو یہ پرچی لو اور گولی باہر اسٹور سے لے لو آرام آجائے گا نہ ہی چیک کیا گیا اور نہ ہی الٹراساؤنڈ کیا گیا اس بارے میں نئے ایم ایس کا کہنا ہے کہ صبع انشاللہ میرٹ پر انکوائری کرواوں گا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کروں گا اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کی حالت مسلسل بگڑتی رہی لیکن ان کو زرہ ترس نہ آیا اہل خانی نے ڈی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے واقعے کی شفاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انکوائری کر کے غفلت کے مرتکب عملے کو محکمانہ سزا دی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں