چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 8:45 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) اب دل کے مریضوں کو راولپنڈی یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ڈی ایچ کیو میں نئی تعمیر شدہ جدید کیتھ لیب کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کل کریں گی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) اب دل کے مریضوں کو راولپنڈی یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ڈی ایچ کیو میں نئی تعمیر شدہ جدید کیتھ لیب کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کل کریں گی مشیر صحت کی خصوصی کاوش اور سابق ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان کی شب و روز محنت سے کیتھ لیب کو دن رات کی کوششوں سے قلیل مدت میں تکمیل تک پہنچایا تفصیلات کے مطابق اب دل کے مریضوں کو لاہور یا راولپنڈی کے اسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا وزیر اعلیٰ پنجاب آج ڈی ایچ کیو اسپتال میں نئی تعمیر شدہ جدید کیتھ لیب کا افتتاح کریں گی، جو خطے میں دل کے مریضوں کے لیے جدید تشخیص و علاج کی سہولیات فراہم کرے گی اور انہیں دور دراز ہسپتالوں کے سفر سے نجات دلائے گی۔ مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی خصوصی کاوش اور سابق ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان کی شب و روز محنت سے جدید کیتھ لیب کی تعمیر قلیل مدت میں مکمل ہوئی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بھی بھرپور تعاون کیا یہ پنجاب کی پہلی جدید کیتھ لیب ہوگی جو جہلم کے شہریوں کے لیے طبی خدمات میں ایک نمایاں مقام رکھے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں