چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 3:56 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈھوک فردوس کے علاقہ میں راستے پر جھگڑا ، ایک شخص زخمی ہوگیا،ٹانگ ٹوٹ گئی

شہری شہزاد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈھوک فردوس کے علاقہ میں راستے پر جھگڑا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی شہری شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی ٹانگ توڑ دی گئی میں نے 15 پر کال کی تو پولیس سول لائن موقع پر نہ پہنچ سکی ڈیڑھ گھنٹے بعد ہم خود ہی زخمی بھائی کو اسپتال لے گئے اور پھر تھانہ میں جا کر درخواست دی ملزمان کی دیدہ دلیری کہ زخمی کرنے کے بعد بھی ہمارے گھر پر فائرنگ کی گئی ڈی پی او جہلم ہمیں انصاف فراہم کریں تفصیلات کے مطابق ڈھوک فردوس میں راستے پر جھگڑا ہونے سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی شہری شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری زمینوں پر گندم لگی ہوئی ہے جس کو جانور خراب کر رہے تھے ہم نے جانوروں سے گندم بچانے کے لیے راستہ بند کر دیا جس پر طیش میں آکر محلے کے کچھ لوگوں نے ہم پر حملہ کیا اور میرے بھائی کی ٹانگ ٹوٹ گئی میں نے 15 پر کال کی تو پولیس ڈیڑھ گھنٹہ تک نہ پہنچی میں بھائی کو اسپتال لے کر گیا اور پھر تھانہ سول لائن درخواست دی تین روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں