چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 7:24 شام

جہلم:تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25/26 سالہ بینک ملازم نعمان مصطفی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی

جہلم:تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25/26 سالہ بینک ملازم نعمان مصطفی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی
جہلم(نعیم احمد بھٹی)تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان بینک ملازم جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25/26 سالہ بینک ملازم نعمان مصطفی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت نعمان مصطفی ولد غلام مصطفی، قوم جٹ، سکنہ کوٹھا سواریہ، ڈاک خانہ میرا، ضلع جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نعمان مصطفی موٹر سائیکل نمبر 8229/BBc پر سوار تھا کہ اچانک نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی جائے گی پولیس حکام کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کے موبائل فون ریکارڈ، ذاتی روابط اور اہل خانہ کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی امید ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں