چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 3:41 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم:سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا کا ٹھٹی گجراں کے قریب واقع "پومی بیگ اینڈ برادر ایل پی جی گیس ایجنسی” پر اچانک چھاپہ، مالکان غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز کی فروخت کا کام جاری رکھے ہوئے،ایکسپائر لائسنس پر کام کرنے کی پاداش میں مذکورہ ایل پی جی گیس ایجنسی کو موقع پر سیل (Seal) کر دیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر جہلم/ کنٹرولر سول ڈیفنس میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا نے ٹھٹی گجراں کے قریب واقع "پومی بیگ اینڈ برادر ایل پی جی گیس ایجنسی” پر اچانک چھاپہ مارا اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر بڑی کارروائی کی۔دورانِ انسپکشن معلوم ہوا کہ مذکورہ گیس ایجنسی کا پرمٹ لائسنس عرصہ دراز سے ایکسپائر ہو چکا تھا، لیکن اس کے باوجود مالکان غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز کی فروخت کا کام جاری رکھے ہوئے تھے، جو کہ عوامی تحفظ کے حوالے سے قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایکسپائر لائسنس پر کام کرنے کی پاداش میں مذکورہ ایل پی جی گیس ایجنسی کو موقع پر سیل (Seal) کر دیا اور مالکان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کا سداد ہو سکے۔۔​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اس موقع پر واضح کیا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غیر قانونی کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بغیر پرمٹ کام کرنے والی گیس ایجنسیوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی