چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 11, 2026 3:24 صبح

دینہ الیکٹرانک میڈیا (ورکنگ جرنلسٹ پینل) کے الیکشن 2026/27کے حوالے سے نجی ہوٹل میں اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد،آئندہ الیکشن کے لیے لائحہ عمل مرتب

دینہ(نمائندہ جہلم نیوز)دینہ الیکٹرانک میڈیا (ورکنگ جرنلسٹ پینل) کے الیکشن 2026/27کے حوالے سے گزشتہ روز دینہ کے ایک نجی ہوٹل میں ایک اہم مشاورتی اجلاس زیرِ صدارت صدرچوہدری رب نواز گوندل منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے آئندہ الیکشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے، مثبت صحافت کے فروغ اور صحافتی معیار کو بہتر سے بہترین بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے صحافیوں کا کردار مزید فعال بنایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں