
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت دی سیوی سکول, نوگزی, فتح جنگ روڈ, زون 6 اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جہلم(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ* زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیاسلام آباد، 11 جنوری 2026، بروز اتوارالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ بمقام دی سیوی سکول, نوگزی, فتح جنگ روڈ, زون 6 اسلام آباد دن 11 بجے سے 1:45 بجے تک منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں آئی سپیشلسٹ, ڈینٹل سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ امیر اسلام آباد ڈاکٹر طارق صاحب و زمہ داران سلسلہ نقشبندیہ و تنظیم الاخوان زون 6 اسلام آباد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔



















