چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 11, 2026 1:36 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم شہر کی سڑکوں گلی اور محلوں میں بڑے بڑے غیر قانونی طور پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز کی بھرماراجازت بھی نہیں لی جاتی،

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم شہر کی سڑکوں گلی اور محلوں میں بڑے بڑے غیر قانونی طور پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز کی بھرمار کئی اسیڈ بریکر ایسے جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں جبکہ شمالی محلہ کی ایک سڑک ایسی جس پر ریکارڈ اسپیڈ بریکر بنائے گئے ہیں جبکہ ان اسپیڈ بریکرز کو بنانے کے لیے اجازت بھی نہیں لی جاتی شہریوں کا کہنا ہے کہ جس کی مرضی ہے وہ اپنے گھر کے سامنے اسپیڈ بریکر بنا دیتا ہے اور وہ بھی خطرناک جو رات کو نظر ہی نہیں آتے کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوچکے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بنائے گئے خطرناک اسپیڈ بریکرز کو ختم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر گلی محلوں اور سڑکوں پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے اسپیڈ بریکرز کی بھرمار اسیڈ بریکر بنانے کے لیے انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی جاتی جس کا دل چاہا اپنے گھر کے آگے خطرناک اسپیڈ بریکر بنا دیا حیرت کی بات یہ ہے کہ شمالی محلہ کی ایک سڑک ایسی جس پر اسپیڈ بریکرز کی بھرمار ہے ہر گھر کے سامنے اسپیڈ بریکر کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان خطرناک اسپیڈ بریکرز سے اکثر موٹر سائیکل سوار گرتے نظر آتے ہیں اور یہ کون سا قانون ہے کہ اپنی مرضی سے گلی محلے اور سڑک پر دیو ہیکل اسپیڈ بریکر بنا دیا جائے انتظامیہ ان کو کیوں نہیں پوچھتی اکثر اسیڈ بریکر تو رات کو نظر ہی نہیں آتے خاص کر موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی خواتین کے لیے یہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ ایک دم جھٹکے سے خواتین نیچے بھی گر جاتی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں اور سڑکوں سے ان غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کو ختم کیا جائے اور آئیندہ غیر قانونی اسپیڈ بریکر بنانے والے کے لیے کوئی بھاری جرمانہ رکھا جائے تاکہ اس ازیت سے شہریوں کی جان محفوظ رہ سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں