چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 12:32 شام

سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر کی نگرانی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی نمایاں پیش رفت

سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر کی نگرانی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی نمایاں پیش رفت

*سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر کی نگرانی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی نمایاں پیش رفت

*جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات کی رہنمائی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد تنویر کی مؤثر نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم نے نمایاں طبی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ہسپتال ریکارڈ کے مطابق 5 جنوری سے 10 جنوری تک او پی ڈی میں مجموعی طور پر 8,458 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں 2,405 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔مذکورہ عرصے کے دوران مجموعی طور پر 77 میجر اور مائنر سرجریز کامیابی سے مکمل کی گئیں۔جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر احمد رضا نعمانی اور ڈاکٹر محمد رضوان نے 52 کامیاب جنرل سرجریز انجام دیں۔ یورولوجی کے شعبے میں ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ اور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے 10 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے۔اسی طرح نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر عمار بن احسن اور ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر فاطمہ نساء نے مجموعی طور پر 69 مریضوں کی سرجریز کیں۔گائنی وارڈ، جس کی انچارج لیڈی ڈاکٹر سویرا بخاری ہیں، میں ڈاکٹر شگفتہ امین، ڈاکٹر طیبہ اسلم اور ڈاکٹر امنہ پروین کی خدمات سے سی سیکشن کے تحت 52 خواتین کی محفوظ ڈیلیوریز کرائی گئیں۔ہسپتال کی چھ روزہ مجموعی کارکردگی ہر حوالے سے تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے، جس کا کریڈٹ ایم ایس ڈاکٹر زاہد تنویر اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں