چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 2:11 شام

دینہ: موجودہ بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے۔ اسے نہیں مانتے ۔ھمارا مطالبہ ھے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ چئیر مین ، وائس چیئرمین ، کونسلر براہِ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ھوں۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب جماعت اسلامی رسل خان بابر

دینہ( ادریس چودھری )پنجاب کے عوام کو بنگلہ دیش کے عوام جیسا رویہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ریفرنڈم میں جماعت اسلامی کا کارکن باہر نکلا، پنجاب کے حکمرانوں کو کالا بلدیاتی قانون واپس لینے پر مجبور کر دیں گے ۔
عوام اپنا ووٹ استعمال کر کے اپنا حق ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب رسل خان بابر نے گزشتہ روز دینہ چوک میں جماعت اسلامی دینہ کی جانب سے لگائے گئے عوامی ریفرنڈم پولنگ بوتھ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مشکل حالات ، مشکل وقت میں جماعت اسلامی کے کارکن عوامی حقوق کے لیے باہر نکلے ھیں۔ اس وقت مریم نواز کی پنجاب حکومت نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ھے۔ فراڈ بلدیاتی الیکشن کے نام پر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رھی ھے ۔ پنجاب کی صوبائی حکومت عدالت کے پریشر میں آ کر نام نہاد قسم کا بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے ایسا الیکشن جس میں اختیارات عوام کے پاس نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر کے پاس ھونگے۔ جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ بلکہ اس سے خانہ جنگی شروع ہونے کا خدشہ ھے۔ انہوں نے موجودہ کالے قانون سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ شروع ہو جاتے گا۔ ہمارا مطالبہ ھے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ چئیر مین ، وائس چیئرمین ، کونسلر براہِ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ھوں۔ سیاسی جماعتیں کسی بھی ملک کا اثاثہ ھوتی ھیں۔ نوجوان الیکشن لڑ کر ابھر کر سامنے آتے ہیں ۔ مگر مسلم لیگ ن کی موجودہ صوبائی حکومت کو یہ خوف کھائے جا رہا ھے کہ جماعتی بنیادوں کے الیکشن سے اس کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ جائے گا۔ رسل خان بابر نے کہا کہ ھم بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے ۔ مگر ہمیں بنگلہ دیش کے عوام جیسا رویہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔یہ ریفرنڈم عوام کی آواز بنے گا۔ پنجاب بھر میں 10 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ اس ریفرنڈم مہم کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں