چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 2:05 شام

جہلم:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فہم عامر کے خلاف شکایات، اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک دورہ، غیر حاضری بے نقاب

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فہم عامر کے خلاف شکایات، اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک دورہ، غیر حاضری بے نقاب
جہلم (حافظ محمد یعقوب داتار)
اہالیانِ سوہاوہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فہیم عامر کے خلاف متعدد سنگین شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ موصوف اپنی سرکاری نشست پر مستقل طور پر غیر حاضر رہتے ہیں اور سائلین کو گمراہ کن بیانات دے کر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں شہریوں کے مطابق جب فہیم عامر سے ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو کبھی کہا جاتا ہے کہ وہ ڈومیلی میں ہیں، ڈومیلی میں تصدیق کی جائے تو وہاں موجود نہیں ہوتے۔ پھر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ پنڈ دادن خان میں ہیں، مگر وہاں بھی ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملتا، جبکہ بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ وہ سوہاوہ میں بیٹھے ہیں، حالانکہ حقیقت میں تینوں مقامات پر ان کی موجودگی ثابت نہیں ہوتی اس دوغلے طرزِ عمل نے سائلین کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ان شکایات کی روشنی میں آج صبح اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے میونسپل کمیٹی سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا تو صورتحال نے مزید سنگینی اختیار کر لی دورانِ دورہ موصوف اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غیر حاضر پائے گئے، جس سے عوامی شکایات کو مزید تقویت ملی اور انتظامی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسلسل غیر حاضری کے باعث عوامی مسائل التوا کا شکار ہیں، فائلیں رکی ہوئی ہیں، لوگ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور قیمتی وقت و وسائل ضائع ہو رہے ہیں سائلین کے مطابق یہ رویہ نہ صرف سرکاری فرائض سے غفلت ہے بلکہ عوام کے ساتھ کھلا مذاق بھی ہے اہلیانِ سوہاوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فہیم عامر کی بایو میٹرک حاضری کا فوری اور شفاف آڈٹ کیا جائے، مکمل انکوائری عمل میں لائی جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت تادیبی و قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی افسر کو عوام کو ذلیل و خوار کرنے کی جرات نہ ہو عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے اچانک دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں محض رسمی کارروائی پر اکتفا نہیں کرے گی بلکہ ٹھوس اور مثال بننے والا اقدام کرے گی، کیونکہ سرکاری عہدے عوامی خدمت کے لیے ہوتے ہیں، غیر حاضری اور گمراہ کن بیانات کے لیے نہیں،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں