چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 12:32 شام

جہلم:ضلعی انتظامیہ جہلم نے عوامی سہولیات کی بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیمیں” تشکیل دے دیں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ جہلم نے عوامی سہولیات کی بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیمیں” تشکیل دے دی ہیں۔ ان ٹیموں کے قیام کا بنیادی مقصد فیلڈ میں جاری ترقیاتی و اصلاحی کاموں کی کڑی نگرانی کرنا اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنانا ہے۔ان اسپیشل ٹیموں کو خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں جن میں ضلع بھر میں کھلے مین ہولز کی نشاندہی اور انہیں فوری طور پر ڈھانپنے کے عمل کی نگرانی شامل ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیمیں "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے انتظامات کا معائنہ کریں گی اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گی۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ انسپکشن ٹیمیں انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گی، جن کا کام محض معائنہ کرنا نہیں بلکہ خامیوں کو دور کر کے شہریوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔ تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں