چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 10:02 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) آٹے کی اونچی اڑان آٹا مافیا بھی قابو سے باہر, چکی کا آٹا 150 روپے کلو جبکہ فلور ملز نے بھی ریٹ بڑھا دیے ریٹ بڑھتے ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ

جہلم (نعیم احمد بھٹی) آٹے کی اونچی اڑان آٹا مافیا بھی قابو سے باہر چکی کا آٹا 150 روپے کلو جبکہ فلور ملز نے بھی ریٹ بڑھا دیے ریٹ بڑھتے ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار کا آٹا سستا ضرور ہے لیکن یہ کھانے کے قابل نہیں اس آٹے کی روٹی جلد سوکھ جاتی ہے سرکار دوسرے آٹے کو بھی سستا کرے انتظامیہ نے تو آٹا سستا کرنے کی کوشش بھی جاری رکھی ہوئی ہے لیکن وہ اس میں ابھی تک ناکام نظر آتی ہے تفصیلات کے مطابق آٹے کی اونچی اڑان جاری چکی کا آٹا 150 روپے کلو تک جا پہنچا جبکہ فلور ملز مالکان نے بھی ریٹ بڑھا دیے آٹے کے تھیلے پر تین سے چار سو روپے کا اضافہ کر دیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے ہوشربا مہنگائی میں اضافہ جاری شہر بھر میں آٹے کے ریٹ میں اضافے سے روٹی اور نان کی قیمتوں بھی بڑھ گئیں انتظامیہ بھی ریٹ پر کنٹرول کرنے میں ناکام آٹا مافیا سرگرم سرکار کے آٹے کا ریٹ سستا تو ضرور ہے لیکن وہ کھانے کے قابل نہیں اس میں چھان کا استعمال زیادہ ہوتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح پنجاب حکومت نے ساری پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پیچھے لگا رکھا ہے اگر اسی طرح وہ مافیا کے پیچھے بھی پڑے تو یہ سب مافیا سیدھے ہو جائیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور مصنوعی مہنگائی کو روکا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں