چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 10:01 صبح

جہلم( رانا محمد عاصم)گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائرسیکنڈری سکول میں ایک شاندارتقریب کاانعقاد،جہلم پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے نومنتخب ذمہ داران نےاپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیا

جہلم( رانا محمد عاصم) جہلم پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے نومنتخب ذمہ داران نےاپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیاگورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائرسیکنڈری سکول میں ایک شاندارتقریب کاانعقاد ہواتقریب کےمہمان خصوصی معروف ماہرتعلیم پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےمرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی تھے-تقریب میں نومنتخب ضلعی اورتحصیل ذمہ داران کے سمیت مردوخواتین اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی رانامحمداشفاق حیدرنے پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےمرکزی جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سےحلف اٹھایاحلف اٹھانے والی ضلعی قیادت میں محمداحسان الہی شاکرصدر,انزک محمودبھٹی چیئرمین, چودھری شبیرحسین چیف آرگنائزر, محمدرفیع راجپوت سینیئرنائب صدر, سیدوقاراکبرکاظمی نائب صدرمردانہ, بشری مختارنائب صدرزنانہ, مبشرعباس شاہدجنرل سیکرٹری, ملک سعیداخترجوائنٹ سیکرٹری,شاہدسکندرمرزاسیکرٹری, راجہ جوادحسین فنانس سیکرٹری, اویس خورشیدبٹ ڈپٹی میڈیاسیکرٹری اورمحمدوسیم ڈپٹی فنانس سیکرٹری شامل تھے-تحصیل ذمہ داران میں معظم علی کیانی, محمدذکریا, محمدوسیم ‚طاہرہ مشتاق اور آمنہ بی بی شامل تھے-ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی نےان سےحلف لیا,شرکانےخطاب کےدوران پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن کی تاریخ, مقاصد, دستورالعمل اورمستقبل کےلائحہ عمل پرتفصیل سے بات کی-ڈاکٹرعبدالرزاق خان نیازی نےاپنے خطاب میں اساتذہ کے مقام اورذمہ داریوں کےعلاوہ نومنتخب اساتذہ رہنماؤں کومبارک بادپیش کی اوراساتذہ کےحقوق کےحصول کےلیے ہمہ وقت میدان عمل میں رہنے پرزوردیا-تقریب کےاختتام پرمزیداربریانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں