چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 10:34 صبح

ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کا دینہ کا دورہ، گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر ، تحصیل انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار

ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کا دینہ کا دورہ، گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر ، تحصیل انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ایم پی اے پی پی 24 سید رفعت محمود زیدی صوبائی اسمبلی روانگی سے قبل تحصیل دینہ کے دورے پر آئے، جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔اس دوران گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر انہوں نے دینہ انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے صفائی ستھرائی کا نظام صرف جی ٹی روڈ تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔جبکہ اندرونِ شہر اور رہائشی علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔اقبال ٹاؤن محلہ چشتیاں کے مکینوں نے بھی ناقص صفائی کے مناظر دکھاتے ہوئے ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے۔دورے کے دوران تحصیل دینہ کے مختلف وارڈز کے عوام نے ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی سے براہِ راست رابطہ کیا اور اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ان تمام مسائل پر مؤثر آواز بلند کی جائے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں