چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 11:54 صبح

جہلم(رانا محمد عاصم) اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، رشوت خور نائب قاصد رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزم کے قبضے سے 20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے

جہلم(رانا محمد عاصم) اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، رشوت خور نائب قاصد رنگے ہاتھوں گرفتارجہلم میں کرپشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اینٹی کرپشن تھانہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی باغ محلہ کے رہائشی محمد عمر فاروق کی بروقت شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے رشوت وصول کرنے والے سرکاری اہلکار کو رنگے ہاتھوں دھر لیاتفصیلات کے مطابق محمد عمر فاروق نے جوڈیشل مجسٹریٹ سید قمر عباس کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سیٹلمنٹ اے ڈی سی ایل آر آفس میں تعینات نائب قاصد محمد وسیم نے دفتری کام کے عوض پہلے ہی 14 ہزار روپے رشوت وصول کر رکھی ہے، جبکہ اب مزید 20 ہزار روپے کا ناجائز مطالبہ کیا جا رہا ہے۔شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اینٹی کرپشن تھانہ جہلم کے انچارج محمد عمران اسلم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے منصوبہ بندی کے تحت کامیاب ٹریپ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئےاینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ شہریوں نے اینٹی کرپشن کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں مدد ملے گی،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں