چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 19, 2026 8:10 صبح

جہلم// پروفیسر خورشید ڈار سے// مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف*

*مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف*

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 1100 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ انسداد پولیو مہم 2 سے 5 فروری تک 4 روز جاری رہے گی، جس کے دوران سرکاری ہسپتالوں، پبلک مقامات، شاپنگ مالز اور دیگر مصروف علاقوں میں بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گھر گھر جا کر بچوں تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔مشیر صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کو پولیو فری بنانے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مسلسل محنت اور مؤثر حکمت عملی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زاہد تنویرمیڈکل ، ڈاکٹر جواد ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ،ڈاکٹر مسعود منور سرویلنس آفیسر عالمی ادارہ صحت اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین