چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 9:03 شام

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی پریس کلب جہلم کے ممبران سےاہم ملاقات ، شہر کے مختلف عوامی مسائل سمیت محکمہ صحت کے امور خصوصی طور پر زیرِ غور آئے تجاوزات اور واسا کی ناقص کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا

جہلم(نعیم احمد بھٹی)صاف ستھرا پنجاب میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں جگہ جگہ شاپر ڈبے اور کوڑا کرکٹ مت پھینکیں دکاندار حضرات کپڑوں سے اترے ہوئے شاپر نالیوں میں نہ پھینکیں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی جہلم پریس کلب کے ممبران سے ملاقات تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے پریس کلب جہلم کے ممبران سے ایک اہم ملاقات کی، جس کی نگرانی صدر پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز نے کی اس ملاقات میں شہر کے مختلف عوامی مسائل سمیت محکمہ صحت کے امور خصوصی طور پر زیرِ غور آئے تجاوزات اور واسا کی ناقص کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے میڈیا نمائندگان کو حکومت کے فلاحی و ترقیاتی منصوبوں بشمول صاف ستھرا پنجاب مہم، گرین بس سروس، واسا اور محکمہ مال کے امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران رمضان بازاروں کی انتظامی صورتحال اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ​ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے معاشرے کی بہتری کے لیے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے صحافیوں کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اس ملاقات میں ریاض گوندل چیئرمین جہلم پریس کلب راجہ نوبہار خان،نائب صدر مصطفیٰ بٹ، سیکرٹری جنرل کفیل بیگ، راجہ جہانزیب، راجہ وقار احمد، جویر اقبال ،نعیم اختر بھٹی ،منظر بشیر ،رانا نوید الحسن ،اور نعیم احمد بھٹی بھی شامل تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں