
فائل فوٹو
تحصیل دینہ میں واپڈا کی نااہلی اور لاپروائی سے گلیوں میں بجلی کی جھولتی لٹکتی تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، بعض اوقات چھوٹے ناسمجھ بچے ان تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آتے ہیں، واپڈا والے چین کی بانسری بجا کر سو رہے ہیں
دینہ(رانا محمد عاصم)تحصیل دینہ میں واپڈا کی نااہلی اور لاپروائی سے گلیوں میں بجلی کی جھولتی لٹکتی تاریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، گلیوں میں بجلی کی تاریں اس قدر نیچے ہیں کہ پیدل گزرتے ہوۓ رہائشی ان تاروں کے ساتھ الجھ جاتے ہیں، تحصیل دینہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات چھوٹے ناسمجھ بچے ان تاروں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے نظر آتے ہیں ، اس کے علاوہ منگلا روڈ دینہ پر پرانے قبرستان میں لٹکتی بجلی کی تاریں بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ واپڈا والے چین کی بانسری بجا کر سو رہے ہیں کمپلین کرنے کے باوجود کوئ ایکشن نہیں لیا جارہا، اہلیان دینہ کا کہنا تھا کہ واپڈا کے اعلی آفسران کو بار بار اس مسئلے پر آگاہ کیا گیا ہے مگر اعلی آفسران بھی اس اہم مسئلے کی طرف کوئ دھیان نہیں دے رہے، خدانخوستہ ان جھولتی تاروں سے اگر کوئی بڑا سانحہ رونماہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا،اہلیان دینہ واپڈا کے اعلی افسران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جھولتی ،لٹکتی تاروں کا جلد از جلد سدباب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہری محفوظ رہیں



















