چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 1, 2026 3:12 صبح

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، چھٹی کے وقت سکول کے بچوں کو موٹرسائیکل پر گھر واپس جاتے ہوئے ٹرک نے کچل ڈالا 45 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 3بچے شدید زخمی

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، چھٹی کے وقت سکول کے بچوں کو موٹرسائیکل پر گھر واپس جاتے ہوئے ٹرک نے کچل ڈالا 45سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 3بچے شدید زخمی ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 45سالہ شخص کا سر بری طرح ٹائروں کے نیچے آ کر مسخ ہو گیا ، ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ، 45سالہ شخص صفدر حسین ولد چوہدری خالد سکنہ ڈوئیاں تحصیل دینہ اپنے موٹرسائیکل نمبری ;658284;-7058پر چھٹی کے وقت 3بچوں کو سکول سے گھر واپس ڈوئیاں جا رہا تھا کہ دینہ قائد اعظم ٹاوَن نزد پل کے قریب ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آیا ، جس سے موٹرسائیکل سوار 45سالہ صفدر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے کا سر برح طرح ٹائروں کے نیچے آ کر مسخ ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل پرسوار سکول کے 3بچے محمد ابراہیم عالم ، فیضان عالم ، بسرا ولد محمد عابد شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا ، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں