چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 1, 2026 3:12 صبح

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر کو تیز رفتار کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر دے ماری ، ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر کو تیز رفتار کار نے پیچھے سے زور دار ٹکر دے ماری ، ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ، کار اور ٹریکٹر کو کافی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری ;658768;-93نے ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر نمبری ;747783;-164کو زور دار پیچھے سے ٹکردے ماری ، جس سے ستھرا پنجاب کا ڈرائیور شدید خمی ہو گیا ، ریسکیو 1122نے فوری طور پر زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ، بتایا جاتا ہے کہ ستھرا پنجاب کا ٹریکٹر حسب معمول جی ٹی روڈ پر اپنی صفائی کر رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا ، حادثے میں کار اور ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں