
رکشہ میں سوار خاتون سے 40 ہزار روپے نقدی چوری، مقدمہ درج
جہلم (سلطان رضوی) تھانہ کالا گجراں کی حدود میں رکشہ میں سوار خاتون سے 40 ہزار روپے نقدی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق سکنہ کالا گوجراں محمد آصف کی اہلیہ بچوں کی فیس جمع کروانے رکشہ میں سفر کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک نامعلوم خاتون جو رکشہ میں سوار تھی نے کہا کہ مجھے رکشے سے اتار دو راستے میں مذکورہ خاتون نے موقع پا کر بیگ میں موجود 40 ہزار روپے نقدی اور دو سونے کی انگوٹھیاں چوری کر لیں اور اتر کر فرار ہو گئی۔مدعیہ کے مطابق رقم گھر کے استعمال کے لیے رکھی گئی تھی۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نامعلوم ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں اور جلد ملزمہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کے دوران اپنے قیمتی سامان کی حفاظت یقینی بنائیں



















