چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 2:03 شام

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) محسن عباس کو بطور ایس ایچ او تھانہ منگلا تعینات کر دیا گیا، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) محسن عباس کو بطور ایس ایچ او تھانہ منگلا تعینات کر دیا گیا، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محس عباس کو ایس ایچ او منگلا تعینات کر دیا گیا محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملتی ہےجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ان کی اولین ترجیح ہے جبکہ علاقے میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے کسی کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک اور جان لیوا عمل سے دور رکھیں کیونکہ اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں