چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 3, 2026 1:28 صبح

ضلع جہلم تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اور معروف صحافی حال مقیم انگلینڈ طارق محمود چودھری ، مظہر اقبال چودھری اور عاطف ایوب چودھری کی پریس کلب دینہ کے انتخابات میں نومنتخب صدرچودھری ربنواز گوندل اور ان کے پورے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

ضلع جہلم تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اور معروف صحافی حال مقیم انگلینڈ طارق محمود چودھری ، مظہر اقبال چودھری اور عاطف ایوب چودھری کی پریس کلب دینہ کے انتخابات میں نومنتخب صدر چودھری ربنواز گوندل اور ان کے پورے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد
دینہ(ادریس چودھری)ضلع جہلم تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اور معروف صحافی حال مقیم انگلینڈ طارق محمود چودھری (چیف ایڈیٹر جہلم نیوز)، مظہر اقبال چودھری (ایڈیٹر جہلم نیوز) اور عاطف ایوب چودھری(ریزیڈنٹ ایڈیٹر جہلم نیوز) نے اپنے ایک بیان میں پریس کلب دینہ کے انتخابات میں نومنتخب صدرچودھری ربنواز گوندل اور ان کے پورے پینل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان صحافیوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چودھری ربنواز گوندل کو بلا مقابلہ صدر ، احسان جنجوعہ کو نائب صدر ، افتخار احمد مغل کو جنرل سیکرٹری ، محمد اقبال خان کو انفارمیشن سیکرٹری ، سید جواد نقوی کو فناس سیکرٹری اور رضوان سیٹھی کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ھونے دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ان عہدیداروں کی واضح برتری سے کامیابی ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ھونا تحصیل دینہ کی صحافت کے لیے نیک شگون ہے۔ اب انہیں عوام کی آواز بننا ھو گا ۔ ان کے مسائل حکمرانوں تک پہنچانے ھونگے ۔ آپس میں اتحاد اور یک جہتی برقرار رکھنا ھو گی ۔ بالخصوص نوجوان صحافی نو منتخب صدر چودھری رب نواز گوندل پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ھو گئی ہے ۔ انہیں سب صحافیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ھو گا ۔ صحافی طارق محمود چودھری نے کہا کہ وہ عنقریب پاکستان آ رھے ھیں اور پریس کلب دینہ کے نومنتخب عہدے داران سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں