چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 2, 2026 9:16 صبح

دینہ: پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی اور عہدیداران کا اہم مشترکہ اجلاس۔پریس کلب دینہ برقرار، عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار

دینہ ( جہلم نیوز رپورٹ)پریس کلب دینہ برقرار، عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہاردینہ: پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی اور عہدیداران کا اہم مشترکہ اجلاس اقبال ہوٹل میں صدر ربنواز گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کے تین ممبران کی جانب سے استعفیٰ اور پریس کلب تحلیل کرنے کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔تمام ممبران نے صدر، عہدیداران اور ایگزیکٹو باڈی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پریس کلب دینہ قائم و دائم ہے اور اسے ختم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ہونے والے ممبران کو پریس کلب ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اصل فیصلہ فل ہاؤس اجلاس اور اکثریت کی رائے سے ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 5 اپریل کو ہونے والے فل ہاؤس اجلاس میں حقائق واضح ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نوجوان صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش جاری رہے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں