چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 19, 2026 9:38 شام
تازہ ترین خبریں

اللہ کریم کریم نے ہر شئے کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے اورساری مخلوقات کا رخ حضرت انسان کی طرف ہے۔اگر سورج کا جائزہ لیں تو کون کہاں کس وقت اس سے حرارت لے رہا ہے،کسی کو روشنی پہنچ رہی ہے خود سورج کو اس کا علم نہیں لیکن وہ خالق جانتا ہے۔ امیر عبد القدیر اعوان

اللہ کریم کریم نے ہر شئے کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے اورساری مخلوقات کا رخ حضرت انسان کی طرف ہے۔اگر سورج کا جائزہ لیں تو کون کہاں کس وقت اس سے حرارت لے رہا ہے،کسی کو روشنی پہنچ رہی ہے خود سورج کو اس کا علم نہیں لیکن وہ خالق جانتا ہے۔ امیر عبد القدیر اعوان

دینہ( ادریس چودھری ) اللہ کریم کریم نے ہر شئے کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے اورساری مخلوقات کا رخ حضرت انسان کی طرف ہے۔اگر سورج کا جائزہ لیں تو کون کہاں کس وقت اس سے حرارت لے رہا ہے،کسی کو روشنی پہنچ رہی ہے خود سورج کو اس کا علم نہیں لیکن وہ خالق جانتا ہے۔اگر ہر پیدا ہونے والی شئے کا کوئی مقصد ہے تو اشرف المخلوقات حضرت انسان کو بھی اپنی تخلیق اور مقصد ِ حیات پر ضرور غور کرنا چاہیے۔ کھانا، اچھی عمارتیں بنانا اور مرجاناصرف یہ زندگی نہیں ہے بلکہ اس کا دنیا میں آنے کا بہت بڑا مقصد ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا برطانیہ کے شہر نیو کاسل سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء و رسل کی مبارک جماعت ہے جس نے ہماری راہنمائی فرمائی۔یہی وہ جماعت ہے جس نے انسان کو اس کے مقصد حیات کے بارے بتایا۔خالق سے آشنائی کا سبب بھی یہی جماعت ہے۔مخلوق سے مخلوق کی ملاقات اس دنیا میں محال ہو چکی ہے حیثیتوں کا فرق ہمیں ایک دوسرے سے دور لے جاتا ہے ہم ایک دوسرے سے ملنا پسند نہیں کرتے آج کسی ملک کے صدر سے ملنا آساں نہیں ہے قربان جائیں اس خالق پر جو دن میں پانچ مرتبہ ہمیں پکارتا ہے، آوازدیتا ہے اور وہ بندہ جس کی دنیا میں کوئی نہیں سنتا وہ بھی اپنے خالق کی بارگاہ میں جا کر ہاتھ باندھ کر اپنی گزارشات پیش کر رہا ہوتا ہے۔یہ انہی انبیاء کی جماعت کی راہنمائی سے ممکن ہوا انہوں نے انسانوں کی تربیت فرمائی تعلیم فرمایا۔اور مخلوق کو خالق سے آشنا کر دیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ہمارا رب کس بات پر ہم سے خوش ہوتا ہے کس بات سے ناراض ہوتا ہے۔اللہ کریم ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں