چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 7:23 صبح

جہلم//ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بھی لٹریسی پروگرام کا افتتاح، قیدیوں میں کِٹس تقسیم ،جہلم جیل میں 100 قیدیوں کا اندراج مکمل

*ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بھی لٹریسی پروگرام کا افتتاح، قیدیوں میں کِٹس تقسیم ،جہلم جیل میں 100 قیدیوں کا اندراج مکمل*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی بحالی اور اصلاح کے لیے تعلیمِ بالغاں مراکز کے قیام کا تاریخی منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔جس سے 32 ہزار قیدی مستفید ہوں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں ایک پروقار اور شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہوم سیکرٹری، چیئرمین ٹاسک فورس، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لٹریسی عاصم جاوید سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اسی تسلسل میں ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل جہلم میں بھی چیف منسٹر پنجاب لٹریسی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ یہ تقریب ڈائریکٹر جنرل لٹریسی عاصم جاوید کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل جہلم یاسر خان کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔اس موقع پر قیدیوں میں تعلیمی کِٹس تقسیم کی گئیں تاکہ وہ اپنی بنیادی خواندگی اور زندگی کی ضروری مہارتیں سیکھنے کا سفر شروع کر سکیں۔پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ای او لٹریسی میمونہ انجم نے بتایا کہ جہلم جیل میں چار بالغ خواندگی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پہلے مرحلے میں 100 قیدیوں کا اندراج مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیدیوں کی ذہنی آبیاری اور انہیں معاشرے کے دھارے میں دوبارہ شامل کرنے کے حوالے سے سنگِ میل ثابت ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں